سعودی عرب: خانہ کعبہ کو غسل دینے کی روح پرور تقریب

خانہ کعبہ کو غسل دینے کی روح پر ور تقریب منعقد کی گئی۔

حرمین شریفین کے امور سے متعلق ویب سائٹ کے مطابق روح پرور تقریب میں خانہ کعبہ کو غسل دیا گیا ۔ غسل کعبہ کی تقریب میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی نمائندگی کرتے ہوئے دیگر معززین کے ہمراہ حصہ لیا اورخانہ کعبہ کوغسل دینے کی سعادت حاصل کی۔
غسل کعبہ کی تقریب نبی کریم ﷺ کے زمانے سے چلی آرہی ہے ۔ نبی کریم ﷺ سال میں دو مرتبہ خانہ کعبہ کو غسل دیا کرتے تھے۔
خانہ کعبہ کو غسل دینے کی تقریب میں خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں کو عرق گلاب، عود اورمشک میں تر تولیوں سے صاف کیا گیا۔ خانہ کعبہ کے فرش کو آب زم زم میں عرق گلاب ملا کر کھجور کے پتوں اورہاتھوں سے صاف کیا گیا۔
غسل کعبہ سے قبل مطاف کو زائرین سے خالی کرا لیا گیا تھا۔ غسل کعبہ کی تقریب 13 اگست کو منعقد ہونا تھی جسے ملتوی کردیا گیا تھا۔

Read Previous

ترکیہ شام میں جاری بحران کے سیاسی حل کی حمایت کرتا ہے: وزیر خارجہ

Read Next

ترک ایتھلیٹ یاسمین کین نے یورپی چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ اپنے نام کر لیا

Leave a Reply