turky-urdu-logo

انقرہ :پاکستانی سفارتخانے میں عید جوش و خروش سے منائی گئی

ترکی میں پاکستانی سفیر سائرس جاوید قاضی نے چاند رات پر خصوصی دعوت کا اہتمام کیا۔ جس میں پاکستانیوں کے ساتھ ترک فیملیز نے بھی شرکت کی اور پاکستانی اندازمیں چاندرات کو منایا ۔

پاکستانی سفیر سائرس جاوید قاضی کے ساتھ ان کی اہلیہ اور فیملی ممبرز نے بھی روایتی لباس زیب تن کرکے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا ۔

ترک اور پاکستانی خواتین نے ہاتھوں پر مہندی لگوائی جو پاکستان کی خوشی کے تہواروں کی خوب صورت روایت ہے ۔

خوشی کی اس تقریب میں مہمانوں کی پاکستانی اور ترک کھانوں اور مٹھائیوں کے ساتھ میزبانی کی گئی ۔

چاندرات پر سجائی گئی اس محفل کی تصویری جھلکیاں آپ بھی دیکھ لیں۔

 

 

 

Read Previous

ترکی: 2023 سے عمرہ زائرین جدہ تک کا سفر کروز شپ پر کر سکیں گے

Read Next

ترکی،سعودی عرب سمیت بیشتر ممالک میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے

Leave a Reply