ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ سنٹرل افریقن کنٹری انگولا نے ترکی سے مسلح ڈرونز اور بکتر بند گاڑیاں خریدنے کی درخواست کی ہے۔
یہ بات صدر ایردوان نے سوموار کے روز تین ملکی افریقی دورے کے آغاز میں کہی۔ یاد رہے کہ انگولا نے ابتدائی طور پر ڈرونز کی درخواست اب سے تین ماہ پہلے انگولا کے صدر کے دورہ ترکی کے دوران کی گئی ۔
صدر ایردوان نے کہا کہ ترکی نے گزشتہ انیس سال میں دفاعی صنعت میں بے پناہ ترقی کی جس نے انگولا کی توجہ اس جانب مبذول کروائی ۔ ایک ہفتہ پہلے مراکش اور ایتھوپیا کے بارے میں خبر سننے کو ملی تھی کہ وہ ترکی سے ڈرونز کی ایکوزیشن کے لیے بات چیت کرر ہا ہے۔
انگولا کی درخواست کے بارے میں ترک صدر کا کہنا تھا کہ اس بارے میں مزید معاملات بعد میں زیر غور لائے جائیں گے۔
خیال رہے کہ ترک ڈرونز کے آذربائیجان کی طرف سے آرمینیا کے خلاف کامیاب استعمال نے دنیا بھر کی توجہ اس جانب مبذول کروائی، اسوقت، یوکرین، قطر، سعودی عرب، تیونس، آذربائیجان اور ترکمانستان وہ ممالک ہیں جو ترک ڈرونز استعمال کررہے ہیں۔ دیگر کئی ممالک اسوقت ان ڈرونز کی خریداری کے لیے ترک حکام سے بات چیت کررہے ہیں۔
