turky-urdu-logo

اسرائیلی پولیس نے فلسطینی شہری کی گردن گھٹنے سے دبائی رکھی ، شہری رحم کی بھیک مانگتا رہا

اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ پروشلم کے قریبی علاقے شیخ جرح میں جاری پر امن احتجاج کے دوران ایک فلسطینی شہری کی گردن گھٹنے سے دبائی رکھی جبکہ شہری رحم کی بھیک مانگتا رہا لیکن بے رحم پولیس نے اس کی ایک نہ سنی۔
پولیس نے احتجاج کے شرکا کو منتشر کرنے کے لیے پانی کے ٹینک کا استعمال کیا جس کے نیتجے میں 4 شہری زخمی ہو گئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس نے بے دردی سے شہری کی گردن پر گھٹنا رکھا ہوا ہے جبکہ شہری رحم کی اپیل کر رہا ہے۔

رواں سال کے آغاز میں اسرائیلی عدالت نے سات فلسطینی خاندانوں کو بے گھر کرنے کا حکم دیا تاکہ وہاں اسرائیلی آباد ہو سکیں۔ جس پر بے گھر ہونے والے فلسطینی سراپا احتجاج ہیں۔

Read Previous

قطر : وزیر خزانہ کو پبلک فنڈز کے غلط استعمال کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا

Read Next

ترک سفیر کی پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل ظہیر احمد بابر سندھو سے ملاقات

Leave a Reply