ہیوسٹن میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے فنڈ ریزنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے رکن پارلیمان شیلا جیکسن نے خطاب کیا اور شہریوں میں دل کھول کر عطیات دیئے۔
امریکی رکن نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان نے سیلاب میں تباہی مچائی ہوئی ہے۔ اور متاثرین کو بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں۔
اور میں نے دورے کے بعد اپنی رپورٹ امریکی حکام کو دی ہے اور انتظامیہ کو صورت حال سے آگاہ کیا ہے جس کے نتیجے میں امریکہ نے مزید 20 ملین ڈالرز کی منظوری دے دی ہے۔
دوسری جانب میئر ہیوسٹن اور رکن کانگریس ایل گرین کا کہنا تھا کہ ہم اس مشکل گھڑی میں پاکستانیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، عالمی برادری پاکستان کی مدد کرے۔
یاد رہے کہ اگست کے آخری دنوں میں امریکا نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 3 کروڑ ڈالرز کی امداد کا بھی اعلان کیا تھا