جماعتِ اسلامی بنگلہ دیش کے امیر کو ڈھاکا میں وزیر اعظم حسینہ واجد کے احکامات پر گرفتار کر لیا گیا ۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ پولیس نے جماعتِ اسلامی کے امیر پر عائد الزامات کی وضاحت نہیں کی۔
ترجمان جماعتِ اسلامی بنگلہ دیش کا کہنا ہے کہ جماعتِ اسلامی کے امیر کی گرفتاری کا مقصد اپوزیشن رہنماؤں کو کچلنا ہے۔
پارٹی ترجمان کے مطابق یہ پارٹی کے خلاف 15 سال سے جاری غیر منصفانہ جبر کی ایک اور کڑی ہے۔
واضح رہے کہ جماعتِ اسلامی نے گزشتہ روز وزیرِ اعظم بنگلہ دیش کے خلاف مظاہروں میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔
جماعتِ اسلامی پر 2012ء سے انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد ہے۔
بنگلہ دیش میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے اور بجلی کے شٹ ڈاؤن کے سبب مظاہرے جاری ہیں۔
اپوزیشن جماعتیں، بنگلہ دیشی وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔
