Turkiya-Logo-top

ترک سفیرسے پاکستان کی اہم سیاسی و تجارتی شخصیات کی ملاقاتیں، صدر ایردوان کی کامیابی پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری

28 مئی کو صدر ایردوان کے صدر منتخب ہونے کے بعد پاکستان میں ترکیہ کے سفیر مہمت پچاجی کے ساتھ اہم پاکستانی شخصیات کی جانب سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے بھی صدر ایردوان کی جیت پر مبارکباد پیش کرنے کے لیے ترک سفیر سے ملاقات کی۔

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے وفد کے ساتھ صدر ایردوان کی انتخابات میں جیت پر ترک سفیر کو مبارکباد پیش کی۔


ایم این اے اور پارلیمانی سیکرٹری برائے صنعت و پیداوار، ڈاکٹر شاہدہ رحمانی نے ترک سفیر سے ملاقات کی اور صدر ایردوان کے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

نثار فاطمہ آمنہ فاؤنڈیشن کے ڈاکٹر سہیل ماجد اور اسلام آباد انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے صدر جناب محمد احمد نےصدر ایردوان کے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دینے کے لیے ترک سفیر مہمت پچاجی سے اسلام آباد سفارتخانے میں ملاقات کی۔

علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر اشرفی نے صدر ایردوان کی کامیابی پر مبارکباد دینے کے لیےترک سفارت خانے کا دورہ کیا اور سفیر مہمت پچاجی سے ملاقات کی۔

جماعت اسلامی اسلام آباد کے  وفد نے نائب امیر میاں محمد اسلم کے ساتھ ترک سفیر  سے ملاقات کی اور انہیں صدر ایردوان کے دوبارہ صدر بننے پر مبارکباد دی۔

 

Read Previous

ترکش ایئر لائنز بہترین ایئر لائنز کی فہرست میں 8ویں نمبر پر

Read Next

ترکیہ پارلیمنٹ ممبران نے حلف اٹھا لیا

Leave a Reply