زلزلے کے بعد تمام ترک ممالک ترکیہ کے ساتھ کھڑے

6 فروری کو ترکیہ میں آنے والے زلزلے کے بعد ترک ممالک مختلف امداد کے ذریعے ترکی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

آذربائیجان  نے زلزلے کے فوراً بعد 867 افراد پر مشتمل سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم  کو ترکیہ بھیجا  جنہوں نے 53 افراد کو ملبے سے زندہ بچانے میں مدد کی ۔

آذر بائیجان 15 ملین ڈالر کی امداد ترکیہ کو فوراً بھیجی   ۔ اس کے علاوہ  10 ہزار خیمے، 2400 جنریٹرز، 20 ہزار سے زائد ہیٹرز، 32 ہزار کمبل، اور تین ہزار ٹن پر مچتمل خوراک کا سامان زلزلہ متاثرین کو بھیجا ۔  جو  15 ہوائی جہازوں ،395 ٹرکوں اور 25 کنٹینرز کے ذریعے ترکیہ پہنچا۔ اس کے علاوہ  آذری سرکاری تیل کمپنی "SOCAR” نے  ترک ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی ، ایمبولینسیں، فائربریگیڈ کی گاڑیوں، اور سرکاری سرچ اینڈ ریسکیو گاڑیوں کو مفت پیٹرول فراہم کیا ۔

قازقستان  بھی ان ممالک میں سے ایک تھا جو ترکیہ کی بروقت مدد کو آگے آیا تھا ۔  قازق صدر قاسم جومارت توکایف کے  نے ترکیہ کو فوراً 1 ملین ڈالر کی امداد کی منظوری دی جو زلزلہ زدہ کی مدد کو فراہم کی گئی۔ جبکہ قازقستان  کی جانب سے 55 ٹن امداد متاثرین کو پہنچائی گئی   جبکہ آستانہ میں ترک سفارت خانے نے  قازق شہریوں کی جانب سے 15 ملین ڈالر کے عطیات جمع کیے

دریں اثنا ایک سو افراد پر مشتمل سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم  زلزلہ زدہ علاقہ غازی انتیپ اور حطائے کے صوبوں کے سرچ آپریشن میں حصہ لیا  اور 7 افراد کو زندہ نکالنے میں کامیاب رہیں

ازبکستان میں ترک سفارت خانے نے مختلف غیر سرکاری اور ترک تنظیموں کے تعاون سے  فنڈزیزنگ مہم کا آغاز کیا جس میں 6 لاکھ ڈالر کی عطیات جمع ہوئی ۔ اس امدادی مہم میں  600 ٹن  پر مشتمل  کھانے پینے کا سامان، کمبل، خیمے ، طبی سامان، جنریٹرز سمیت دیگر سامان جمع کر کے  مختلف زلزلہ زدہ علاقوں میں بھیجا ۔ اسی طرح  ازبک سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے   ترکیہ کی متاثرہ علاقوں میں سرچ آپریشن میں مدد کی اور 18 افراد کو زندہ بچایا

اس کے علاوہ ازبک  میڈیکل ٹیم نے  حطائے  میں ایک فیلڈ ہسپتال بھی قائم کیا جبکہ ازبک لوگوں نے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں کھانا بھی تقسیم کیا

اسی طرح کرغزستان  نے ترک سفارت خانے  55 ٹن امداد اور  1 ملین ڈالر کی امداد جمع کروائی  جبکہ  100 سے زائد خیمے  زلزلہ زدہ علاقوں میں تقسیم کیے

 

Read Previous

پاکستان میں 10 کروڑ ڈالر مالیت پر مبنی سعودی -پاک ٹیک ہاؤس (ایس پی ٹی ایچ) کا افتتاح ہو گیا

Read Next

سعودیہ عرب نے رمضان المبارک میں مساجد کیلئے گائیڈ لائنز جاری کردیے

Leave a Reply