turky-urdu-logo

ترکیہ کے اکنجی ڈرون طیارے کے نئے کامیاب تجربات کر لئے گئے

ترکیہ کے جدید ترین بغیر پائلٹ جنگی ڈرون آکینجی نے تمام ہتھیاروں کے اسٹیشنوں سے لدی ایک آزمائشی پرواز مکمل کر لی ہے۔
اس بات کا اعلان ڈرون تیار کرنے والی کمپنی بیاکتار کی جانب سے ٹوئیٹر پر کیا گیا ہے۔ جس میں آکینجی۔بی کو تمام نو اسٹیشنوں سے بھری ہوئی مسلح پرواز کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آکینجی۔بی جنگی ڈرون، جو کئی قسم کےگولہ بارود کے ساتھ پرواز کرنے کے قابل ہے، مقامی طور پر تیار کردہ گولہ بارود Teber-82 اور منی گولہ بارود MAM-T کے ساتھ مل کر ایک سے زیادہ لانچر اسٹیشن اور HGK-82 پر چھوٹے گولہ بارود MAM-L اور MAM-C کے ساتھ لیس ہے۔ اس سے قبل ڈرون نے Teber-82 گائیڈنس کٹ کے ساتھ تجربہ کیا تھاجسے دفاعی کمپنی راکٹ سان نے تیار کیا ہے۔تازہ ترین آزمائشی پرواز کے دوران آکینجی ڈرون نے اپنے نو اسٹیشنوں پر مجموعی طور پر 1230کلو گرام اسلحہ کے لوڈ کے ساتھ پرواز کی ہے۔

Read Previous

تھائی لینڈ کی عدالت نے وزیراعظم کو عہدے سے برطرف کر دیا

Read Next

ترکیہ عالمی اقتصادی بحران کو اپنے حق میں استعمال کرنے والا واحد ملک ہے، صدر ایردوان

Leave a Reply