علی بابا ترکیہ میں 1 بلین ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کیلیے پر عزم

چینی ای کامرس کمپنی علی بابا گروپ ہولڈنگ لمیٹڈ نے استنبول ہوائی اڈے پرایک لاجسٹک مرکز بنانے اور انقرہ میں دیٹا سنٹر قائم کرنے کی تیاری مکمل کر لی۔

ذرائع کے مطابق چینی کمپنی ترکیہ میں 1بلین ڈالرسے زائد سرمایہ کاری کرئے گی۔

علی بابا کے صدر مائیکل ایونز نے  میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس استنبول ہوائی اڈے پر سرمایہ کاری کا بہترین منصوبہ ہے۔

ہم یہاں سے یورپ، مشرق وسطیٰ اور مشرق بعید کے لیے ای ایکسپورٹ کے منصوبوں کا جائزہ لے سکتے ہیں۔

ہم 1 بلین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کا منصوبہ رکھتے ہیں.

ذرائع  کے مطابق، علی بابا یورپ اور مشرق وسطیٰ میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا تھا اور اس نے مضبوط پیداواری صلاحیت کی وجہ سے ترکیہ کا انتخاب کیا.

ایونز کا کہنا تھا کہ ترکیہ  میں ایک عظیم پیداواری طاقت موجود ہے، ترکیہ کاروبار کے لحاظ سے دنیا کا سب سے زیادہ فائدہ مند ملک ہے۔

ایونز نے مزید کہا کہ اعلی ٹیکنالوجی کے بنیادی ڈھانچے اور پیداواری طاقت کے حامل ممالک سامنے آئیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی ترکیہ کی پیداواری طاقت اور برآمدی صلاحیت کو یورپ اور مشرق وسطیٰ تک لے جائے گی۔

ای کامرس کمپنی دارالحکومت انقرہ کے قریب ٹیمیلی نامی ضلع میں ترکیہ کا سب سے بڑا ڈیٹا سینٹر بنانے کا بھی منصوبہ بنا رہی ہے۔

Read Previous

وزیر اعظم پاکستان کا صدرایردوان کوشکریہ

Read Next

سفیر پاکستان کی انقرہ چیمبر آف انڈسٹری کے چئیر مین سے ملاقات

Leave a Reply