turky-urdu-logo

علی شاہین کا سبکدوش ہونے والے پاکستانی سفیر کو خراج تحسین

 

ترکیہ میں  پاکستان کے سفیر  سائرس سجاد قاضی  نے پاک ترک پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کے چیئرمین علی شاہین سے ملاقات کی ۔

سفیر پاکستان سائرس سجاد قاضی ترکیہ میں اپنی مدت مکمل ہونے پر مختلف  ترکش  شخصیات سے  ملاقاتیں  کر رہے ہیں  جن میں علی شاین بھی شامل ہیں ۔

 

علی شاہین کا کہنا تھا کہ ترکیہ میں پاکستان کے سفیر اور  پاکستانی کمیونٹی ہمارے بھائیوں کی طرح ہے ۔

سائرس نے نہ صرف پاکستان بلکہ ترکیہ  کی بھی خدمت کی اور ہم نے  یہاں دونوں ممالک کے لیے کام کیا ۔

سائرس سجاد  قاضی ترکیہ کے بیٹے ہیں  اور میری طرح پاکستان کے بھی ۔

ترکیہ اور پاکستان کے بہت اچھے اور تاریخی تعلقات ہیں  ۔

سائرس نے ہمیشہ ہمارے ساتھ مل کر  2 ممالک  اور 1 قوم  کے سلوگن پر مل کر کام کیا ہے۔

ہمیں جب بھی ضرورت پڑی ہم نے ہمیشہ سائرس کو اپنے ساتھ کھڑے  پایا۔

ہم سائرس سجاد قاضی کی خدمات کو کبھی نہیں  بھولیں گے۔

Read Previous

ترکیہ کی ماہ اگست میں برآمدات 21 ارب ڈالر جبکہ درآمدات 32 ارب ڈالر

Read Next

ایران میں زیرحراست لڑکی کی ہلاکت پر احتجاج کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 133 ہوگئی

Leave a Reply