ایسٹ لندن میں الخدمت فاؤنڈیشن کی ٹیم نے افطار اور ڈنر کیا ۔

اس دوران الخدمت فاؤنڈیشن کی امدادی سرگرمیوں ، لندن میں موجود مسلمانوں کے مسائل ، مسلم نوجوانوں کے رحجانات سمیت مختلف امور پر گفتگو کی گئی ۔

نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان محمد عبد الشکور ، ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی پاکستان آصف لقمان قاضی ، معروف طبعی ماہر محمد عادل ریاض ، سابقہ ایم ٹی وی کی پریزینٹر جرمن نو مسلمہ کرسٹیانے بیکر ودیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

بڑی تعداد میں پاکستانی اور بنگلہ دیشی کمیونٹی کے افراد بھی موجود تھے۔

الخدمت فاؤنڈیشن کی ٹیم ترکیہ اور شامی زلزلہ متاثرین اور کفالتِ یتامیٰ کے سلسلے میں فنڈ ریزنگ کیمپین پر لندن میں موجود ہے۔
Tags: الخدمت فاونڈیشن ایسٹ لندن
