Turkiya-Logo-top

غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے بعد امدادی ٹرکوں کی آمد شروع

اقوام متحدہ کے مطابق، گزشتہ روز  اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے  کے نفاذ کے بعد انسانی امداد لے جانے والے ٹرک غزہ میں داخل ہوگئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے امدادی ادارے،  او سی ایچ اے کے عبوری سربراہ ، جوناتھن وائٹل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ، جنگ بندی کے نفاذ کے چند منٹ بعد سپلائی کے پہلے ٹرک داخل ہونا شروع ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ، گزشتہ چند دنوں میں امدادی شراکت داروں کی جانب سے ایک بڑی کوشش کی گئی ہے، تاکہ غزہ بھر میں امداد تقسیم کرنے کے لیے سامان لوڈ اور تیار کیا جا سکے۔

اقوام متحدہ نے یہ تفصیلات نہیں بتائیں کہ ،سامان کہاں سے غزہ میں داخل ہوا، لیکن ذرائع کے مطابق،197 امدادی ٹرک اور پانچ فیول کے ٹرکیرم شالوم اور ال اوگا کراسنگ کے ذریعے داخل ہوئے ہیں، جو اسرائیل اور مصر کے درمیان ہیں۔

اس سے قبل، اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) نے کہا تھا کہ،  اس کے پاس 4ہزار ٹرک امدادی سامان غزہ میں بھیجنے کے لیے تیار ہیں، جن میں سے نصف بنیادی خوراک اور آٹا پر مشتمل ہیں۔

یو این آر ڈبلیو اے کے کمشنر ، جنرل فلپ لازارینی نے امید ظاہر کی کہ ، غزہ کی پٹی میں امدادی قافلوں پر حملے کم ہو سکتے ہیں، کیونکہ انسانی امدادی کوششیں تیز ہونے کی توقع ہے۔

قاہرہ میں قائم العربیہ نیوز چینل کے مطابق ، تقریبا 160 ٹرک رفح کراسنگ کے ذریعے کیرم شالوم کراسنگ کی طرف بڑھ چکے ہیں، جو اسرائیل کے کنٹرول میں ہے۔ چینل نے مزید بتایا کہ ا،ن ٹرکوں میں سے پانچ یا چھ ٹرک ایندھن سے لدے ہوئے ہیں۔

حماس نے ایک بیان میں کہا کہ، ہم امداد پہنچانے اور اپنے لوگوں کو ضروری سہولت فراہم کرنے کے آپریشنز کی نگرانی کر رہے ہیں۔

Read Previous

تاریخ نے شام کے حوالے سے ترکیہ کو درست ثابت کیا: صدر ایردوان

Read Next

غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل نے آج 90 فلسطینی قیدی رہا کر دیے

Leave a Reply