turky-urdu-logo

متحدہ عرب امارات میں اپنے بھائیوں کے لیے امدادی مہم جاری،26 سنٹر قائم

متحدہ عرب امارات میں فلسطینی شہریوں کےلیے امدادی مہم جاری ہے۔

امدادی مہم عالمی خوراک پروگرام کے تعاون ، وزارت خارجہ اور سماجی بہبود کی وزارت کے ساتھ مل کر چلائی جارہی ہے۔

ملک میں 26 سینٹر مختلف علاقوں میں عطیات اور امدادی سامان جمع کررہے ہیں۔

یواے ای کے شہری اور مقیم غیر ملکی غزہ کی پٹی میں جاری جنگ سے متاثرہ خاندانوں اور فلسطینی بچوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کررہے ہیں۔

اماراتی ہلال احمر نے ابوظہبی میں عطیات جمع کرنے کےلیے 12سینٹر قائم کیے ہیں،6 سینٹر راس الخیمہ،2دبئی، ایک شارجہ، ایک الفجیرہ، ایک ام القوین اور ایک عجمان میں قائم کیا گیا ہے۔

 

Read Previous

اسرائیل کو غزہ کے ہسپتال پر حملہ نہ کرنے کا ثبوت فراہم کرنا چاہیے،روسی وزارت خارجہ

Read Next

پاکستان:پاک ترک معارف جامشورو اور حیدرآباد کیمپس میں گریجویشن تقریب کا انعقاد

Leave a Reply