ترکیہ سے طبی امداد اور ڈاکٹروں پر مشتمل صدارتی طیارے کی روانگی کے بعد غزہ کے لئے امدادی سامان سے لدا ترک فضائیہ کا طیارہ بھی مصر پہنچ گیا۔
بیان کے مطابق علاقے میں امدادی سامان پہنچانے کے لئے 4 پروازیں کی جائیں گی۔
پہلا طیارہ انقرہ ک ائیر پورٹ کے 11 ویں بیس کمانڈ سے مصر کے لئے پرواز کر گیا ہے۔
دیگر امدادی طیاروں کی تیاری جاری ہے۔
تیاری مکمل ہوتے ہی یہ طیارے بھی مصر کی طرف روانہ ہو جائیں گے۔
