افغانستان سے امریکی فورسز و عملے کا انخلا مکمل ہوگیا، پیر اور منگل کی درمیانی رات گئے روانہ ہونے والے امریکی طیارے میں82 ویں ایئر بورن ڈویژن کے کمانڈر جنرل کرس ڈونا ہو اور سفیر راس ولسن بھی شامل تھے۔
اپنے بیان میں امریکی سنٹرل کمانڈ کے سربراہ میک کنزی نے صحافیوں کو بتایا کہ افغانستان سے انخلا کا عمل مکمل ہوگیا ہے جبکہ کابل سےروانہ ہونے والی آخری پرواز میں 82 ویں ایئر بورن ڈویژن کےکمانڈر کرس ڈونا ہو اور امریکی سفیر راس ولسن بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ افغانستان سے فضائی راستے سے واپس آنے والےامریکی ریاست اور دفاعی ٹیم کے آخری افراد تھے۔
