turky-urdu-logo

افغانستان: طالبان نے جنگجوؤں پر تفریحی پارکوں میں اسلحہ لے کر جانے پر پابندی عائد کردی

طالبان نے اپنے جنگجوؤں کے تفریحی پارکوں میں اسلحہ لے کر جانے پر پابندی لگادی۔

ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ طالبان جنگجوؤں کو تفریحی پارکوں میں اسلحہ لینے کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ تفریحی پارکوں میں فوجی یونیفارم اور فوجی گاڑیاں لےجانےکی اجازت بھی نہیں۔

ترجمان طالبان نے کہاکہ طالبان جنگجو تفریحی پارکوں کے تمام اصول قوانین پر عمل کرنےکے پابند ہوں گے۔ْ

واضح رہےکہ افغانستان پر قبضے کے بعد طالبان جنگجوپارکوں اور تفریحی مقامات پر تفریحی کرتے نظر آئے تھے۔

Read Previous

پاکستان: وزیراعظم عمران خان سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے کل چین روانہ ہوں گے

Read Next

بھارت نے پاکستانی زائرین کو ویزے دینے سے انکار کردیا

Leave a Reply