fbpx
ozIstanbul

افغانستان کے سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی شروع ہو گئی

Flag of Afghanistan waving in the wind against white cloudy blue sky.

افغان حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کو کئی ماہ سے رکی ہوئی تنخواہوں کی ادائیگی کا اعلان کردیا

افغان وزارت خزانہ نے 70 دنوں میں 26 ارب افغانی سے زائد رقم جمع کرلی ہے۔  تمام سرکاری ملازمین کو پچھلے 3 ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی آج سے شروع کی جائے گی۔ افغان حکومت کا کہنا ہے کہ  تکنیکی مسائل کی وجہ سے پنشن کی ادائیگی نہیں کی جارہی تاہم پنشن  ادائیگی کا معاملہ بھی جلد حل کر لیا جائے گا۔

 نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے بھی تنخواہوں کی ادائیگی کی تصدیق کی ہے۔

خیال رہے کہ 15 اگست کو طالبان کے کنٹرول کے بعد سرکاری ملازمین کو تنخواہیں جاری نہیں کی گئیں تھی۔

 

پچھلا پڑھیں

بنگلا دیش کے خلاف دوسرا ٹی ٹوئنٹی اورسیریز پاکستان نے اپنےنام کرلی

اگلا پڑھیں

افغانستان کے 26 لاکھ ٹن چلغوزے چین میں منٹوں میں فروخت

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے