
افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے کہا ہے کہ ان کا دورہ قطر کامیاب رہا،وہ خلیجی ممالک،یورپی یونین کے نمائندوں اور مغربی ممالک کے سفیروں سے بات چیت کے بعد کابل واپس پہنچ گئے۔
انہوں نے کہا کہ افغان وفد کی تمام ملاقاتیں مثبت رہیں اور آئندہ اس کے جلد مثبت اثرات میسر آنا شروع ہو جائیں گے۔
عبوری وزیر خارجہ مولوی امیر خان کی دوحہ سے واپسی کے بعد کابل میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ معیشت کی ترقی اور افغان عوام کی بہتری کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں تاکہ ترقی کا سفر شروع کریں ۔
افغان عبوری وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی کی سربراہی میں افغان وفد دورہ قطر مکمل کرنے کے بعد کابل واپس پہنچ گیا ہے جہاں مولوی امیر خان متقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوحہ میں خیلجی ممالک،یورپی یونین کے نمائندوں اور مغربی ممالک کے سفیروں سے ملاقاتیں ہوئیں،ملاقاتوں میں انسانی بحران،امداد،تعلیم،سیاسی و اقتصادی امور اور دیگر معاملات پر گفتگو ہوئی،مولوی امیر خان متقی کا کہنا تھا کہ تمام ملاقاتیں مثبت رہیں،امید ہے کہ دورہ قطر کے مثبت اثرات سامنے آئیں گے۔افغانستان میں انسانی حقوق کا سب سے اہم مسئلہ خوراک کے مسائل اور روزگار ہے جسے جلد از جلد کنٹرول کرنا موجودہ حکومت کے ترجیح ہے۔