turky-urdu-logo

افغان حکومت کی جانب سے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ میں اہم تبدیلی کا اعلان

طالبان نے افغانستان کے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ میں تبدیلی کا اعلان کردیا۔

افغانستان کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق طالبان کے ترجمان اور نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھاکہ افغانستان میں گزشتہ حکومت کے جاری کردہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ اپنی معیاد تک کار آمد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں جو نئے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ جاری کیے جائیں گے ان پر ‘اسلامی امارت’ لکھا جائے گا۔

خیال رہے کہ افغانستان کے پاسپورٹ پر ‘اسلامی جمہوریہ افغانستان’ تحریر ہے جبکہ طالبان کی جانب سے افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد شناختی کارڈ اور پاسپورٹ دفاتر بند پڑے ہیں۔

Read Previous

پاکستان : افغانستان سے پھلوں کی درآمد پر سیلز ٹیکس ختم کر دیا گیا

Read Next

پاکستان میں انٹیگریٹڈ ایئر ڈیفنس بیٹل مینجمنٹ سنٹر کا افتتاح

Leave a Reply