turky-urdu-logo

افغان فورسز نے فضائی حملوں میں 64 طالبان جنگجووں کے ہلاک ہونے کا دعویٰ کر دیا

افغان فورسز کی جانب سے دو صوبوں میں فضائی حملوں کے نتیجے میں 64 طالبان جنگجوؤں کے ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

افغان وزارت دفاع کےمطابق صوبہ ہرات کے ضلع پشتون زرغون میں گذشتہ رات کیےگئے فضائی حملےمیں 50 طالبان ہلاک ہوئے، حملےمیں دھماکا خیز مواد سے لدی کار سمیت 4گاڑیاں، 10موٹرسائیکل اور بڑی تعداد میں اسلحہ بارود بھی تباہ کیاگیا۔

اس کے علاوہ صوبے سمنگان کے ضلع فیروز نخچیرا میں گذشتہ رات ہوئے فضائی حملےمیں 14طالبان ہلاک ہوئے جب کہ طالبان کی ایک پناہ گاہ اور اسلحہ بھی تباہ کیاگیا۔

Read Previous

ترکی: بحیرہ مرمرہ میں سمندری حیات کو آسکیجن سپلائی کے لیے آلات نصب کر دیے گئے

Read Next

افغانستان سے انخلا: پاکستان کو اعتماد میں لینا ناگزیر ہے، امریکی سینیٹر

Leave a Reply