fbpx
ozIstanbul

افغان بحرن اور سیکیورٹی کے حالات پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں، ترک وزیر خارجہ

افغانستان میں انسانی بحران اور سیکیورٹی کے حالات پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں عالمی برادری کو اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے مؤثر حکمت عملی اپنانا ہو گی۔

یہ بات ترک وزیر خارجہ میلوت چاوش اولو نے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ افغان بحران سے پوری دنیا متاثر ہونے کا خدشہ ہے، افغان عوام کی انسانی بنیادوں پر مدد پوری دنیا کی ذمہ داری ہے۔ اس وقت افغانستان میں سیکیورٹی کے جو حالات ہیں اس کے اثرات پوری دنیا پر پڑیں گے۔

ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ سیکیورٹی کو مؤثر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ انسانی بنیادوں پر امداد کرنے والے عالمی ادارے افغان عوام کی بہتر انداز میں مدد کر سکیں۔ افغانستان کی نئی عبوری حکومت اس مسئلے سے آگاہ ہے اور امید ہے کہ سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لئے بہتر اقدامات کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کی آدھی آبادی کو فوری انسانی امداد کی ضرورت ہے جبکہ ایک تہائی آبادی بھوک اور افلاس کا شکار ہے۔

ترکی افغانستان میں انسانی بنیادوں پر امداد جاری رکھے ہوئے ہے۔ ٹرکش ریڈ کریسنٹ کے ذریعے امدادی کام جاری ہیں۔ افغان خواتین اور بچوں کو بہتر تعلیم کے مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔ خاص طور پر افغان خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے کام کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے افغان معیشت کو دیوالیہ پن سے بچانے کے لئے عالمی برادری پر زور دیا کہ افغانستان کی معاشی و مالی مدد ضروری ہے ورنہ یہ بحران پوری دنیا کو متاثر کر سکتا ہے۔

پچھلا پڑھیں

امریکی فوجیوں کو طالبان کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے تھے، وزیر خارجہ بلنکن

اگلا پڑھیں

ترکی میں ٹیکنالوجی کا میلہ اگلے ہفتے شروع ہو جائے گا

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے