
صدر اور جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ آق پارٹی کے چیئرمین رجب طیب ایردوان نے توقات میں پارٹی کے جلسے میں شہریوں سے خطاب کیا۔
صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ سیاست اور خدمت کے راستے پر جو چیز ضروری ہے وہ ہے کام، خدمات اور منصوبے اور سب سے اہم اپنی قوم کی بقاء۔
انکا کہنا تھا کہ 31 مارچ کے بلدیاتی انتخابات کو بہت اہمیت حاصل ہے اور ترکیہ کے بہتر مستقبل کے لیے اس دن ترک قوم کو فیصلہ کرنا ہوگا۔
انکا کہنا تھا کہ ان الیکشن میں بھی ہم نے تقریبا 50 شہروں میں جلسے کرنے کا اعادہ کیا ہے۔
سال کے آغاز سے، ہم نے اپنے کچھ شہروں کا دو بار دورہ کیا ہے۔
ہماری سیاست کے دل میں سب سے بڑھ کر جو چیز ہے وہ ہماری قوم ہے۔
اپنے شہروں کا دورہ کرنے سے ہم تھکتے نہیں، اس کے برعکس ہماری توانائی اور حوصلے بڑھتے ہیں۔