صدر اور جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ آق پارٹی کے چیئرمین رجب طیب ایردوان نے استنبول میں پارٹی کی ریلی میں شہریوں سے خطاب کیا۔
اپنی پارٹی کو ایک ایسی ٹیم کے طور پر بیان کرتے ہوئے جو لوگوں سے موصول ہونے والے تاثرات کے مطابق مسلسل خود کو اپ گریڈ کرتی ہے اور جو اپنی کوتاہیوں اور غلطیوں سے کبھی انکار نہیں کرتی، صدر ایردوان نے کہا کہ آج کے دور میں آپ کسی بھی ٹیم کو اپنی ملک کے لیے اتنی کوششیں کرتے نہیں دیکھں گے جتنی ہماری حکومت اور ہماری پرٹی کر رہی ہے۔استنبول یا پورے ترکی میں ہم سے زیادہ بصیرت والا اور کوئی نہیں۔
ہم ہمیشہ مخلصانہ اور دوستانہ موقف کے ساتھ اپنی قوم کی خدمت کرتے رہیں گے۔
اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ انہوں نے لوگوں کے درمیان ان کی اصلیت، طرز زندگی یا سیاسی مزاج کی بنیاد پر کبھی امتیازی سلوک نہیں کیا، صدر ایردوان نے کہا کہ ہم نے امتیازی سلوک کی تمام اقسام کو مسترد کر دیا ہے۔ ہم نے اپنی میونسپلٹیوں اور ریاستی اداروں کے دروازے ہر اس شخص کے لیے کھلے رکھے ہیں جو شہریت کے ذریعے ترکیہ سے جڑے ہوں۔
ہم نے سیاسی مسابقت کو سیاسی دشمنی میں تبدیل نہیں ہونے دیا اور اپنے لوگوں کے درمیان انتشار کو پھیلنے کی اجازت ہر گز نہیں دی۔
انکا کہنا تھا کہ ہم جذبے سے 85 ملین کی خدمت ایک ایسی سمجھ کے ساتھ کرتے ہیں جو ترکیہ کو اس کے تمام رنگوں، فرقوں اور خوبصورتیوں کے ساتھ قبول کرتی ہے۔ ہم انشاء اللہ مستقبل میں بھی اسی طرح خدمات جاری رکھیں گے۔
