امام خمینی کی 35ویں برسی کی تقریب ان کے مزار میں منعقد ہوئی ، آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ہر سال عظیم الشان اجتماع کا مقصد امام خمینی کی یاد کو تازہ کرنا اور ان کے اسباق سے استفادہ حاصل کر کے انقلاب کے مقاصد حاصل کرنا ہیں۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے لوگوں کے ایک بہت بڑے اجتماع میں امام خمینی کے نظریات اور نقطہ نظر میں مسئلہ فلسطین کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے بارے میں 50 سال پہلے کہے گئے الفاظ بتدریج سچ ثابت ہو رہے ہیں اور الاقصیٰ طوفان کی کارروائی نے خطے اور عالم اسلام پر غلبہ پانے والے دشمنوں کے وسیع منصوبوں کو ناکام بنا کر صیہونی حکومت کو تباہی کے راستے پر ڈال دیا ہے۔
انہوں نے فلسطینی عوام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے عوام کے ایمان اور قابل تعریف موقف نے قابض حکومت کو دنیا کی نظروں میں گرا دیا ہے آیت اللہ خامنہ ای نے شہید صدر کی خدمات کو سراہتے ہوئے شہداء کے جنازے میں قوم کی بامعنی اور کثیر تعداد کی موجودگی کو بھی سراہا ۔
انہوں نے طوفان الاقصیٰ آپریشن کی وجہ سے صیہونی حکومت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ امریکہ اور بہت سی مغربی حکومتیں اس حکومت کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ غاصب حکومت کے لیے کوئی راستہ نہیں ہے،
آیت اللہ خامنہ ای نے ایران میں ہونے والے صدارتی انتخابات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ
انتخابات کا مرحلہ وقار اور جوش کا مرحلہ ہے اور خدمت کے مقابلے کا مرحلہ ہے نہ کہ اقتدار کی جدوجہد کا۔
