ایران کی نیوی میں دو شپس کو شامل کرلیا گیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق ان دو ملکی ساختہ بحری جہازوں کو ساحلی شہر بندر عباس میں ایک تقریب کے دوران نیوی کے بیڑے میں شامل کیا گیا۔ ان میں سے ایک دینا نامی ڈسٹرائور اور دوسر ی شاہین نامی مائن سویپر ہے۔ دینا دراصل چوتھی جمران کلاس ڈسٹرائور ہے جسکو ڈیفنس منسٹری کی نیول انڈسٹریز نے تیار کیا ہے۔ یہ ڈسٹرائور کئی طرح کے فضائی خطرات کو شناخت کرنے، ٹریک کرنے اور تباہ کرنیکے علاوہ آبدوزوں کو بھی ٹارگٹ کرسکتی ہے۔ اس پر ایک ہیلی کاپٹر ڈاک بھی موجود ہے۔
اسی طرح سے تینتیس میٹر شاہین مائن سویپر کو بھی مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے۔ شاہین مختلف اقسام کی سمندری باروی سرنگوں کو شناخت اور ضائع کرنیکی صلاحیت رکھتی ہے۔
یاد رہے کہ حالیہ دو بحری جہازوں کی شمولیت اس سے پہلے نیوی کی سپورٹ شپ خارگ کو آگے لگنے اور ڈوب جانیکے دو ہفتوں سے بھی کم وقت میں دیکھنے کو ملی ہے۔
