fbpx
ozIstanbul

15 جولائی: ترکی آج یوم شہدا اور یوم یکجہتی منا رہا ہے

15 جولائی ترکی میں 2016 کی ناکام فوجی بغاوت  کے شہدا کی یاد اور جمہوری یکجہتی کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس حوالے سے ترکی میں تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

‏ 15جولائی کے شہدا کی یاد میں "جمہوریت اور قومی یکجہتی کا دن” کے عنوان سے ترک سفارتخانے اسلام آباد میں خصوصی تقریب منعقد ہو گی۔ ترک سفیر مصطفی یر داکل نے میڈیا بریفینگ دیتے ہوئے بتایا کہ تقریب کا مقصد کا مقصد شہیدا کی یاد تو تازہ کرنا ہے اور جمہوری اقدار کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تقریب کا انعقاد  کورونا ایس او پیز کو مد نظر رکھتے وہے کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ترک ادارے ٹکا کے ریجنل آفس اسلام آباد کے تحت فاطمہ جناح پارک ایف نائن میں درخت لگانے کی تقریب ہوگی۔ فوجی بغاوت کو ناکام بنانے کے لیے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والے نہ ڈر ترک قوم کے باشندوں کی یاد میں درخت لگائے جائیں گے۔

تقریب میں پاکستان کے وزیر قانون ڈاکٹر فروع نسیم بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

علاوہ ازیں 15 جولائی کی اس ناکام بغاوت پر مبںی فلم  ترکی کے سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔ ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی۔

پچھلا پڑھیں

ترکی: خواتین پر تشدد کی روک تھام کا قانون منظور

اگلا پڑھیں

طالبان نے پاکستان سے ملحقہ افغان باڈر پر قبضہ کر لیا،افغان پر چم اتار دیا

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے