turky-urdu-logo

ہونہار نو عمر ترک کھلاڑی کی شطرنج گرینڈ ماسٹر کی مسند پر نظر

ہونہار ترک شطرنج کھلاڑی یاگیز کن ایردوگمس شطرنج کی تاریخ کے سب سے کم عمر گرینڈ ماسٹر بننے کے لیے تیارہے۔ 11 سالہ ایردوگمس نے گزشتہ ماہ انٹرنیشنل فیڈریشن آف چیس کی ریٹنگ کو بڑھا کر 2ہزار 4 سو 56 پوائنٹس کر دیا ۔ جبکہ شطرنج گرینڈ ماسٹر سٹیٹس کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے مزید 50 پوائنٹس کہ ضرورت ہے

انٹرنیشنل فیڈریشن آف چیس  کی جانب سے  11 گرینڈ ماسٹر (GM)، انٹرنیشنل ماسٹر (IM)، FIDE ماسٹر (FM) اور امیدوار ماسٹر (CM)۔

 

11  سالہ ایردوگمس جو پہلے ہی FIDE ماسٹر کا ٹائٹل حاصل کر چکے ہیں۔امید ہے کہ وہ  انٹرنیشنل ماسٹر کا ٹائٹل بھی حاصل کر لیں گے ۔ ٹائٹ حاصل کرنے کےلیے 27  اور اس سے زائد میچوں میں 2400 سے زیادہ پوائنٹس درکار ہوتے ہیں  پھر FIDE کے مقرر کردہ دیگر ضوابط کے  ساتھ گرینڈ ماسٹر  کے ٹائٹل حاصل کرنے کی درجہ بندی ہو گی ۔

اگر ایردوگمس یہ ٹائٹل حاصل کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو وہ امریکہ کے کم عمر شطرنج کھلاڑی ابھیمنیو مشرا کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔ جنہوں نے 12 سال کی عمر میں یہ ٹائٹل حاصل کیا تھا

 

ایردوگمس اگست 2021 میں ورلڈ ایج 10 شطرنج کی درجہ بندی میں دنیا میں پہلے  نمبر پر تھے

Read Previous

امریکہ کی ترک کمپنیوں کو روس میں کاروبار کرنے پر پابندیوں کی دھمکی

Read Next

ترکیہ ، فن لینڈ ، سویڈن کا پہلا سہ فریقی اجلاس فن لینڈ میں ہوگا

Leave a Reply