turky-urdu-logo

استنبول دھماکےکے بعد شہر میں یکجہتی مارچ کا انعقاد

اتوارکے روز ہونےوالے استقلال دھماکے  کی مزمت کے لیے  مختلف شعبہ ہائے زندگی  اور مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے استقلال ایونیو  میں اکٹھے ہوئے ۔  اور ترکیہ کے ساتھ اتحاد اور یکجہتی "استقلال بزم”مارچ    کا انعقاد کیا ۔ شرکا  استقلال اسٹریٹ میں  جاں  بحق ہونے والے افراد کی تعزیت  کی اور دھماکے کے جگہ پر پھول رکھے

اتحادو یکجہتی  مارچ میں متعدد ممالک کے سفارت کاروں ، مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد، بزنس مین اور این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ مارچ کی قیادت بیوگلو ضلع کے میئر حیدر علی یلدز نے کی  ۔  انہوں نے کہا کہ بیوگلو ضلع پچھلی کئی صدیوں سے مختلف تہذیبوں، نسلوں، زبانوں اور مذاہب کا مرکز رہا ہے۔ اور کوئی بھی اس بھائی چارے اور اتحاد کو ختم نہیں کر سکتا ۔

استنبول میں البانیہ کے  سفیر  جنرل بلرٹا کدزادیج نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ البانیہ ترک بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے ۔ ہم  جاں بحق افراد کے اہلخانہ کے اس غم کی گھڑی میں ساتھ ہیں اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں ۔

شمالی قبرص ترک جمہوریہ کے   چیف قونصل سینیہہ برند سینار نے کہا کہ اس دل دہلادینے والے دہشت گرد حملے میں ہم اپنے مادر وطن ترکیہ کے ساتھ ہیں  اوریہ دعا کرتے ہیں کہ ترکیہ ایسا حملہ اب دوبارہ کبھی نہ دیکھے۔

 

آذربائیجان کی قونصل جنرل نرمینہ مصطفائیفا ن نے مارچ نے کہا  آذربائیجان ترکیہ اور ترک عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور غم میں برابر کا  شریک ہے۔انہوں نے کہا، "دہشت گردی ایسی چیز نہیں ہے جس کی انسانیت مستحق ہے، اور ہم جانتے ہیں کہ یہ ایک دل دہلا دینے والی صورتحال ہے، لیکن ہم ان دنوں پر قابو پالیں گے اور بھائی چارے اور یکجہتی کے ساتھ ساتھ کھڑے ہوں گے۔”

 

یوکرین کے قونصل جنرل نیدلسکی رومن نے کہا کہاس حملے میں بے گناہ لوگ مارے گئے ہیں  ہم ترکیہ کے اس غم کی گھڑی میں ساتھ ہیں ۔ ترک عوام کا درد ہمارا درد ہے

Read Previous

پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ دوسرے سال بھی "گریمی ” ایوارڈز کے لیے نامزد

Read Next

روس یوکرین اناج معاہدے میں 120 دن کی توسیع کر دی گئی،صدرایردوان

Leave a Reply