turky-urdu-logo

ترکیہ ـ شام تعلقات میں نیا موڑ، خاقان فیدان کا سعودی عرب میں اہم بیان

ترکیہ کے وزیر خارجہ، خاقان فیدان  نے سعودی دارالحکومت، ریاض میں منعقدہ’ شام  اجلاس ‘میں شرکت کی، جہاں یورپی ممالک، عرب لیگ اور شام کے نئے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی بھی موجود تھے۔

 دوران   اجلاس، خاقان فیدان نے شام کی سالمیت، اتحاد اور خودمختاری کے تحفظ پر زور دیا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے بین الاقوامی تعاون کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

فیدان نے شام کی نئی حکومت کے ساتھ انسداد دہشت گردی میں تعاون کی پیشکش کی، بالخصوص  مشرقی شام میں پی کے کے/وائی پی جی کے خلاف۔ انہوں نے اس بات پر  زور دیا کہ،  شام کے قدرتی وسائل، خاص طور پر تیل کے ذخائر کو عوامی بھلائی کے لیے استعمال کیا جائے اور دہشت گرد گروہوں کے ہاتھوں ان کا استحصال بند ہو۔

ان کا مزید کہنا تھا  کہ،  اگر ‘ایس ڈی ایف'(وائی پی جی کی قیادت میں قائم اتحاد) واقعی شام کے مرکزی نظام کا حصہ بننے میں مخلص ہے تو اسے فوری طور پر تحلیل ہو جانا چاہیے۔

اجلاس کے دوران فیدان نے اعلان کیا کہ، ترکیہ  شام کی تعمیر نو اور آئین سازی کے عمل میں معاونت کے لیے تیار ہے، تاکہ جنگ سے تباہ حال ملک میں استحکام لایا جا سکے۔

Read Previous

PKK کے ساتھ مذاکرات، ترکیہ میں دیرپا امن کے لیے نئی امید

Read Next

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2025 کا معاہدہ طے پا گیا

Leave a Reply