آذربائیجان کے شہر شوشا میں آرگنائزیشن آف ترکک اسٹیٹس کے وزرائے خارجہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی میزبانی آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف نے کی۔
اجلاس میں شوشا سمٹ کے فریم ورک اور ایجنڈےپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آرگنائزیشن آف ترکک اسٹیٹس کے سیکرٹری جنرل نے تنظیم کے اندر حالیہ سرگرمیوں اور مستقبل میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں تفصیلات فراہم کیے۔
ترک وزیر خارجہ حاکان فدان نے ترک قوموں کے درمیان علاقائی تعاون اور یکجہتی بڑھانے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ عالمی طاقت کے مقابلے کو ہمارے خطے پر اثر انداز ہونے سے روکنے کے لیےہمیں اپنی صفوں کو مضبوط کرنا ہوگا اور اپنے وسائل کو اپنی مشترکہ خوشحالی کے لیے استعمال کرنا ہوگا۔
وزیر خارجہ نے فتح کے لیے آذربائیجان کی 44 روزہ جنگ کے دوران دی گئی قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ آذربائیجان کے شہر شوشا میں آرگنائزیشن آف ترک اسٹیٹس کے سربراہی اجلاس کا انعقاد بہت تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ آذربائیجان ترک ریاستوں کی تنظیم کے اندر تعاون بڑھانے کو ترجیح دیتا ہے۔
اجلاس میں ترک اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ سمیت قزاقستان، ازبکستان، ہنگیری، کرغزستان اور شمالی سائپرس ترک ریپبلک کے وزرائے خارجہ شریک ہوئے۔
