
صدر رجب طیب ایردوان نے دنیا کی سب سے بڑی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی چینی BYD کمپنی اور وزارت صنعت و ٹیکنالوجی کے درمیان ترکیہ میں سرمایہ کاری کے معاہدے کی تقریب میں شرکت کی،
چین کی الیکٹرک کاریں، بسیں اور موٹر سائیکلیں تیار کرنے والی سب سے بڑی کمپنی بی وائی ڈی کا ترکیہ میں ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان، معاہدے پر وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مہمت فتح کاکر اور بی وائی ڈی کے چیئرمین وانگ چوانفو نے دستخط کیے۔
بی وائی ڈی نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ ترکیہ میں 1 لاکھ 50 ہزار گاڑیوں کی پروڈیکشن کا پلانٹ لگایا جائے گا اور ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹربھی قائم کیا جائے گا۔