
28سالہ صبیحہ سوزر، شمال مغربی صوبے ایسکیشیر میں ترکی کی پہلی اور واحد موٹرسائیکل ایمرجنسی پیرامیڈک کے طور پر کام کررہی ہے
اس سروس کا آغازمقامی ایمبولینس سروسز اس ماہ قبل 12پیرامیڈیکل سٹاف کے ساتھ کیاتھا تاکہ یہ اہلکارتنگ سڑکوں اور ایسے مقامات جہاں ایمبولنس ہنگامی صورتحال میں نہیں پہنچ سکتی وہاں یہ بائیکر جا کر زخمیوں کی طبی امداد کر سکے
28سالہ صبیحہ کا کہنا ہے کہ ان ایک ماہ میں ہم نے تقریبا 170ایمرجنسی کیسز کو کور کیا ہے اور ہمارے پاس وہ تمام ضروری سامان موجود ہے جوکار ایمبولینس کے پاس ہوتا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بڑھتی ٹریفک سے حادثات اور پھر تنگ گلیوں اور رش کے باعث اکثر ایمبولینس وقت پر نہیں پہنچ پاتی تھی اس نمٹنے کے لیےا بائیک ایمبولنس کا آغاز کیا گیا تاکہ ہم جائے وقوعہ پر جلد سے جلد پہنچ کر زخمیوں کی طبی امداد کر سکیں۔ انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ ابھی یہ سروس لوگوں میں خاصی مقبول نہیں ہوئی تو اکثر ہمیں گاڑیوں سے راستیہ لینے میں دشواری ہوتی ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ مجھے لوگوں کی مدد کرنااچھا لگتا ہے مجھے اپنے پیرامیڈک کے طور پر کام کرنے پر فخر ہے