Member of the Assembly of Experts Mohsen Qomi, Adviser to Iran’s supreme leader Mohsen Rezaei, Iranian Foreign Minister Abbas Araqchi, Chief Justice of Iran Gholam-hossein Mohseni Ejei, Iran’s parliament speaker Mohammad Baqer Qalibaf and Iranian President Masoud Pezeshkian attend a farewell ceremony for Iran’s late Supreme Leader Ayatollah Ali Khamenei, who was killed on February 28 during Israeli and U.S. airstrikes on Iran, for international delegates at the Imam Khomeini Grand Mosalla in Tehran, Iran, July 3, 2026. REUTERS/Mohammed Salem REFILE – ADDING ID Foreign media in Iran operate under guidelines set by the Ministry of Culture and Islamic Guidance, which regulates press activity and permissions ISRAEL OUT. NO COMMERCIAL OR EDITORIAL SALES IN ISRAEL. NO ACCESS FOR ISRAELI MEDIA. NO USE BBC PERSIAN. NO USE VOA PERSIAN. NO USE MANOTO. NO USE IRAN INTERNATIONAL. NO USE RADIO FARDA. DIGITAL: NO USE BBC PERSIAN. NO USE VOA PERSIAN. NO USE MANOTO. NO USE IRAN INTERNATIONAL. NO USE RADIO FARDA.
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ ایران کے ساتھ 9 ماہ سے جاری جنگ ختم کرنے کے لیے ایرانی قیادت کی اعلیٰ شخصیات کو نشانہ بنانے کے فوجی آپشن پر غور کر رہی ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے این بی سی نیوز کے مطابق انتظامیہ کے اندر اس تجویز پر بحث جاری ہے کہ امریکی فوجی کارروائی کے ذریعے سخت گیر ایرانی رہنماؤں کو ہٹا کر جنگ کے خاتمے کی راہ ہموار کی جا سکتی ہے۔ تاہم صدر ٹرمپ نے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

اس تجویز کے حامی امریکی حکام کا خیال ہے کہ ایسی کارروائی واشنگٹن کی انٹیلی جنس اور فوجی صلاحیت کا مظاہرہ کرے گی اور ایرانی قیادت کو یہ پیغام دے گی کہ امریکہ کسی بھی وقت اسے نشانہ بنا سکتا ہے۔ ان کے مطابق اس سے ٹرمپ کو جنگ ختم کرنے کے لیے کوئی قابلِ عمل راستہ مل سکتا ہے۔
تاہم امریکی انتظامیہ اور فوج کے بعض حلقوں نے اس منصوبے کے ممکنہ نتائج پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اعلیٰ ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے سے باقی رہ جانے والے حکام مزید سخت مؤقف اختیار کر سکتے ہیں، مستقبل کے امن مذاکرات متاثر ہو سکتے ہیں اور خطے میں موجود امریکی اہلکاروں کو جوابی حملوں کے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ مختلف فوجی آپشنز پر غور کر رہے ہیں، جبکہ پینٹاگون نے انہیں پیش کیے جانے والے ممکنہ اقدامات کا دائرہ بھی وسیع کر دیا ہے۔ ان میں بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنا، ایران کے جزیرے خارگ میں تیل کی تنصیبات، جزیرہ قشم کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے اور پیکیکس ماؤنٹین میں جوہری افزودگی کے مراکز کو نشانہ بنانا شامل ہے۔
ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے اشارہ دیا تھا کہ وہ بڑے فوجی اقدام کے لیے نئے سال تک انتظار کر سکتے ہیں۔ دوسری جانب امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کو ایران کی جانب سے مبینہ دھمکیوں کے بعد ایک فوجی اڈے پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کابینہ کے بعض دیگر ارکان بھی سکیورٹی خدشات کے باعث فوجی تنصیبات پر منتقل ہوئے ہیں۔
