Turkiya-Logo-top

پاکستان اور روس کے درمیان بین الحکومتی کمیشن کے تکنیکی سطح کے مذاکرات شروع، 2030 تک اقتصادی تعاون کے مجوزہ پروگرام پر بات چیت ہوگی

پاکستان اور روس کے درمیان تجارت، معیشت، سائنس اور تکنیکی تعاون سے متعلق بین الحکومتی کمیشن کے 11ویں اجلاس کے سلسلے میں تکنیکی سطح کے مذاکرات ماسکو میں شروع ہوگئے ہیں۔ یہ اجلاس 23 سے 25 نومبر 2026 تک جاری رہے گا۔

مذاکرات میں دونوں ممالک کے سرکاری حکام اور ماہرین شرکت کر رہے ہیں، جہاں دوطرفہ تعاون کے تحت پہلے سے طے شدہ امور پر پیش رفت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ان معاہدوں اور دستاویزات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے جن پر 25 نومبر کو دستخط متوقع ہیں۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

گفتگو میں تجارت و سرمایہ کاری، توانائی، صنعتی ترقی، زراعت، ادویہ سازی، ٹرانسپورٹ روابط، تعلیم اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون زیرِ بحث ہے۔

مذاکرات کا ایک اہم نکتہ 2030 تک اقتصادی تعاون کے مجوزہ پروگرام کو حتمی شکل دینا ہے۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان عملی اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے دیگر معاہدوں اور دستاویزات پر بھی مشاورت جاری ہے۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

اعلامیے کے مطابق تکنیکی سطح کے یہ مذاکرات 25 نومبر کو ہونے والے اختتامی اجلاس کی بنیاد فراہم کریں گے، جس کا مقصد پاکستان اور روس کے درمیان طے شدہ امور کو عملی اقتصادی نتائج میں تبدیل کرنا ہے۔

Read Previous

چین کے خلائی مشن میں تاریخی شمولیت، پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی خلا کے سفر پر روانہ ہوں گے

Leave a Reply