اسلام آباد میں ترکیہ کے سفارتخانے میں جمہوریہ ترکیہ کے بانی مصطفیٰ کمال اتاترک کی یاد میں تقریب منعقد ہوئی، جس میں مختلف ممالک کے سفیروں اور سفارتی نمائندوں نے شرکت کی۔
مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

ترک سفارتخانے کے مطابق تقریب میں ترکمانستان کے سفیر عطاجان مولاموف، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی سفیر بوکت کوپ، آذربائیجان کے سفیر عرفان داؤدوف، کرغزستان کے ناظم الامور ایبک تیلی بالیف اور قازقستان کے سفارتی نمائندے الک جماغولوف شریک ہوئے۔
مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

سفارتخانے نے اپنے بیان میں مصطفیٰ کمال اتاترک کو ایک مدبر رہنما اور عظیم سیاست دان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی بصیرت، جرأت اور خدمات آج بھی آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ بیان کے مطابق تقریب میں اتاترک کو احترام اور عقیدت کے ساتھ خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
