Turkiya-Logo-top

صدر ایردوان کی میکرون کو عالمی موسمیاتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت، اقوامِ متحدہ کے نئے سیکریٹری جنرل کے انتخاب پر بھی گفتگو

صدر رجب طیب ایردوان اور فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی و عالمی امور اور اقوامِ متحدہ کے نئے سیکریٹری جنرل کے انتخاب کے عمل پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ترکیہ کے صدارتی ادارۂ اطلاعات کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے اقوامِ متحدہ کی آئندہ قیادت کے انتخاب کے طریقۂ کار کا بھی جائزہ لیا۔

صدر ایردوان نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کے آئندہ سیکریٹری جنرل کے پاس ایسی بصیرت اور تجربہ ہونا چاہیے جس سے عالمی ادارے کو کثیرالجہتی سفارت کاری کے مؤثر مرکز کے طور پر مضبوط بنایا جا سکے اور ضروری اصلاحات پر مؤثر انداز میں عمل درآمد کیا جا سکے۔ اقوامِ متحدہ کے موجودہ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی مدتِ عہدہ 31 دسمبر 2026 کو ختم ہو رہی ہے، جس کے بعد ان کے جانشین کا تقرر کیا جائے گا۔ اس انتخاب میں سلامتی کونسل کی سفارش اور جنرل اسمبلی کی منظوری بنیادی مراحل ہیں۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

گفتگو کے دوران صدر ایردوان میکرون کو ترکیہ کے شہر انطالیہ میں منعقد ہونے والی اقوامِ متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی سے متعلق 31ویں عالمی کانفرنس (سی او پی 31) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ کانفرنس میں عالمی رہنما موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے، گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی اور ماحولیاتی اہداف پر عمل درآمد کے لیے بین الاقوامی تعاون اور مشترکہ اقدامات پر تبادلۂ خیال کریں گے۔فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے صدر رجب طیب ایردوان کو یومِ جمہوریۂ ترکیہ کے موقع پر مبارک باد بھی پیش کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان رابطہ ترکیہ اور فرانس کے دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر اعلیٰ سطحی سفارتی مشاورت کا حصہ ہے۔

Read Previous

کشمیر تنازع کے منصفانہ حل کے لیے پاکستانی سفارت خانے انقرہ اور ترک ادارے ایس ڈی ای کا پینل مباحثہ

Read Next

وزیر خارجہ پاکستان اسحاق ڈار سے مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کی ملاقات، علاقائی امن پر تبادلہ خیال

Leave a Reply