Turkiya-Logo-top

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بیلاروس کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات

راولپنڈی میں بیلاروس کی سلامتی کونسل کے اسٹیٹ سیکریٹری لیفٹیننٹ جنرل الیگزینڈر وولفووچ کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 7 اکتوبر کو ہونے والی ملاقات میں علاقائی اور عالمی سکیورٹی کی بدلتی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان و بیلاروس کے درمیان جاری دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بیلاروس کے ساتھ دفاعی اور سکیورٹی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔

بیلاروس کے اعلیٰ سطحی وفد کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل الیگزینڈر وولفووچ نے بھی دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

بیلاروسی وفد نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سکیورٹی شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانے کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی

Read Previous

پاکستانی فوجی کئی دہائیوں سے مختلف شعبوں میں سعودی عرب میں موجود ہیں، ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری

Read Next

لاہور میں ٹیکا کے تعاون سے خصوصی بچوں کے لیے جدید جم کا افتتاح

Leave a Reply