پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی فوجی سعودی عرب میں تعینات ہیں اور یہ موجودگی کئی دہائیوں سے جاری دفاعی تعاون کا حصہ ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر سے پوچھا گیا کہ کیا مکہ دفاعی اتحاد کے تحت پاکستانی فوجی پہلے ہی سعودی عرب میں موجود ہیں۔ اس پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستانی فوجی کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں موجود ہیں اور مختلف صلاحیتوں اور شعبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔
مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک
ان کا کہنا تھا کہ مکہ دفاعی اتحاد اچانک وجود میں نہیں آیا بلکہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان سفارتی، سیاسی، عسکری اور عوامی سطح پر طویل عرصے سے تعلقات قائم ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اجتماعی دفاع سے متعلق وعدوں پر فوری عمل درآمد اور سعودی عرب میں طے شدہ فوجی قوت اور صلاحیتوں کی تیز رفتار تعیناتی پر اتفاق کیا ہے۔ یہ فیصلہ ریاض میں اتحاد کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا۔
مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان اگست میں طے پایا تھا۔ اس کے تحت کسی ایک رکن ملک پر مسلح حملے کو تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ معاہدے کا مقصد اجتماعی دفاعی صلاحیت اور خطے میں استحکام کو مضبوط بنانا ہے۔
