مالدیپ کی پیپلز مجلس کے اسپیکر عبدالرّحیم عبداللہ نے راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرزکا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی اور پاکستان و مالدیپ کے درمیان دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور مالدیپ کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔
مالدیپ کے اسپیکر عبدالرّحیم عبداللہ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔
