Turkiya-Logo-top

آذربائیجان کے سبکدوش سفیر خضر فرہادوف کے ہاتھوں پاکستانی مصنف محمد علی پاشا کی پذیرائی

اسلام آباد: پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دوستانہ اور سفارتی روابط کے فروغ کے لیے خدمات انجام دینے والے معروف پاکستانی مصنف اور بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ مصنف محمد علی پاشا کو آذربائیجان کے سبکدوش سفیر خضر فرہادوف نے اعزازی سرٹیفکیٹ پیش کیا۔

یہ اعزاز 10 اگست 2026 کو اسلام آباد میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران دیا گیا، جس میں محمد علی پاشا کی پیشہ ورانہ اور سفارتی روابط کے فروغ، دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے اور عوامی سطح پر رابطوں کے فروغ کے لیے ان کی خدمات کو سراہا گیا۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

محمد علی پاشا پاکستان کے معروف مصنف ہیں اور بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی ادبی و پیشہ ورانہ خدمات کے باعث پذیرائی حاصل کرچکے ہیں۔ وہ 2025 میں ’’Kazakhstan in the Eyes of Foreign Media‘‘ کے دسویں ایڈیشن میں آئی ٹی اور ڈیجیٹلائزیشن کے شعبے میں بین الاقوامی ایوارڈ بھی حاصل کرچکے ہیں۔

تقریب میں محمد علی پاشا کو پیش کیا جانے والا اعزازی سرٹیفکیٹ نہ صرف ان کی ذاتی خدمات کا اعتراف قرار دیا گیا بلکہ اسے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان بڑھتے ہوئے عوامی، پیشہ ورانہ اور سفارتی روابط کی اہمیت کی علامت بھی قرار دیا گیا۔ تقریب نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی، باہمی احترام اور عوام سے عوام کے روابط کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کو اجاگر کیا۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

اس موقع پر محمد علی پاشا نے اعزاز پر آذربائیجان کے سبکدوش سفیر خضر فرہادوف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعتراف ان کے لیے باعثِ مسرت ہونے کے ساتھ ساتھ مستقبل میں پاکستان اور آذربائیجان کے دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور بین الاقوامی تعاون کے لیے مزید کام کرنے کا حوصلہ بھی ہے۔

انہوں نے سفیر خضر فرہادوف کے لیے ان کی آئندہ سفارتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں کامیابی، خوشحالی اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

تقریب کے دوران اس امر کو نمایاں کیا گیا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات محض حکومتی اور سفارتی سطح تک محدود نہیں بلکہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تاریخی قربت، ثقافتی وابستگی اور باہمی احترام پر بھی استوار ہیں۔ ایسے روابط کے فروغ میں ادیبوں، دانش وروں، صحافیوں اور دیگر سماجی و پیشہ ورانہ شخصیات کا کردار بھی اہمیت رکھتا ہے۔

Read Previous

پاکستان ، ترکیہ اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ : نئی امید ، نیا خواب

Leave a Reply