Turkiya-Logo-top

کراچی میں طلبہ کے لیے تحقیق اور مطالعے کے مواقع کو مزید بہتر بنانے کی جانب ایک اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔

لیاقت میموریل لائبریری، جہاں روزانہ سیکڑوں طلبہ معلومات اور تحقیق کے لیے آتے ہیں، وہاں ترک تعاون و رابطہ ایجنسی، ٹیکا کے تعاون سے ’’ترکیہ کارنر ریسرچ اینڈ اسٹڈی ہال‘‘ قائم کر دیا گیا ہے۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

اس منصوبے کا مقصد طلبہ کو تحقیق، مطالعے اور علمی سرگرمیوں کے لیے ایک بہتر اور پُرسکون ماحول فراہم کرنا ہے، جہاں وہ اپنی تعلیمی ضروریات کے مطابق جدید سہولیات سے استفادہ کر سکیں گے۔

’’ترکیہ کارنر‘‘ نہ صرف طلبہ کے لیے مطالعے کی سہولت فراہم کرے گا بلکہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلیمی و ثقافتی روابط کو بھی مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

لیاقت میموریل لائبریری میں قائم یہ منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان علم، تحقیق اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کی ایک اور خوبصورت مثال ہے۔

یوں کراچی کے طلبہ کے لیے قائم کیا گیا ’’ترکیہ کارنر‘‘ ایک مطالعاتی جگہ سے بڑھ کر پاکستان اور ترکیہ کے درمیان علمی دوستی کی علامت بن گیا ہے۔

Read Previous

پاکستان کو ہیلتھ ٹورزم کا مرکز بنانے کا منصوبہ، پانچ سال میں 10 ارب ڈالر آمدنی کا ہدف

Read Next

ترکیہ جلد پاکستانی سمندری حدود میں تیل و گیس کی کھدائی شروع کرے گا

Leave a Reply