نیویارک: نیویارک سٹی کے میئر زہران ممدانی فیفا ورلڈ کپ میں مصر کی ارجنٹائن کے ہاتھوں شکست پر مصر کے حق میں بول اٹھے۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 میں مصر اور ارجنٹائن کے درمیان کھیلا گیا راؤنڈ آف 16 کا مقابلہ ارجنٹائن کی 3-2 سے فتح پر ختم ہوا، تاہم میچ کے دوران ریفری کے بعض فیصلوں پر شدید بحث چھڑ گئی۔ مصر کے کوچ اور کھلاڑیوں نے بھی ان فیصلوں پر اعتراض کرتے ہوئے انہیں متنازع قرار دیا۔
مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک
نیویارک کے شہریوں سے خطاب کے دوران زہران ممدانی نے اپنی بس سروس بہتر بنانے کے منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے سفر کے وقت میں کمی کے فوائد بیان کیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر روزانہ چند منٹ بھی بچ جائیں تو شہری چند ماہ میں کئی گھنٹے اور ایک سال میں دو دن سے زیادہ وقت بچا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ اضافی وقت خاندان کے ساتھ گزارنے، بچوں کے کھیلوں میں شرکت کرنے اور زندگی کے دیگر اہم لمحات کے لیے دستیاب ہوگا۔ اسی دوران انہوں نے فٹ بال مقابلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، "اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ آپ اپنے دوستوں سے اتفاق کر سکیں گے کہ گزشتہ روز مصر کے ساتھ ڈکیتی ہوئی۔”
میئر ممدانی نے مزید کہا کہ اگر انہیں روزانہ بچنے والے چند منٹ ملیں تو وہ شاید مصر کے خلاف ہونے والے متنازع فیصلوں کی ویڈیوز بار بار دیکھیں گے۔
انہوں نے طنزیہ انداز میں وی اے آر (ویڈیو اسسٹنٹ ریفری) کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایسے فیصلوں کے لیے ویڈیو ریویو دیکھنا پڑے گا۔
مصر اور ارجنٹائن کے میچ میں مصر کے کھلاڑی مصطفیٰ زیکو کا دوسرے ہاف میں کیا گیا گول وی اے آر جائزے کے بعد منسوخ کر دیا گیا تھا۔ ریفری نے فیصلہ دیا کہ گول سے قبل حملے کے دوران فاؤل ہوا، جس پر مصری ٹیم نے شدید اعتراض کیا۔
مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک
اس فیصلے کے بعد مصر کے کوچ اور کھلاڑیوں نے میچ کے نتائج اور ریفری کے فیصلوں پر سوالات اٹھائے، جبکہ یہ مقابلہ تاحاک فٹ بال حلقوں میں بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔
