Turkiya-Logo-top

بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف بڑی کارروائیاں، 54 دہشتگرد ہلاک، 42 اہلکار شہید ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حالیہ دہشتگرد حملوں اور سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 54 دہشتگرد ہلاک جبکہ 42 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے ہیں۔

بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ گزشتہ چار روز کے دوران صوبے میں دہشتگردی کے تین بڑے واقعات پیش آئے جن میں دہشتگردوں نے معصوم شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنایا۔ ان کے مطابق زیارت میں پولیس چیک پوسٹوں پر حملے کیے گئے تاہم مقامی پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے دہشتگردوں کے عزائم ناکام بنائے۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

انہوں نے بتایا کہ ہنہ اوڑک کے واقعے میں 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے جبکہ مانگی ڈیم پر حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادتوں کی تعداد بڑھ کر 27 ہوگئی۔ اس کارروائی کے دوران 15 دہشتگرد بھی مارے گئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بیلہ کے قریب دہشتگرد حملے میں 11 فوجی اہلکار شہید ہوئے، جبکہ آج پیش آنے والے ایک اور حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے 14 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ تاہم اس کارروائی میں 14 جوانوں نے بھی جامِ شہادت نوش کیا۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ 6 جولائی سے زیارت کے پہاڑی علاقوں میں کلیئرنس آپریشن جاری تھا جس کے دوران متعدد دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا ان کے مطابق مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 54 دہشتگرد مارے گئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے الزام عائد کیا کہ ان دہشتگرد حملوں کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے اور افغان سرزمین کو بھی پاکستان کے خلاف دہشتگرد کارروائیوں کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان حملوں کے پیچھے ایک منظم منصوبہ بندی اور ایک ماسٹر مائنڈ موجود ہے۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے دشمن بلوچستان میں امن، ترقی اور خوشحالی کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں تاہم سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں اور ملک کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام جاری رکھا جائے گا۔

Read Previous

ٹام کروز کی فلم Digger کا ماضی کے یادگار فلمی سفر پر مبنی ٹریلر وائرل، منفرد انداز نے مداحوں کو حیران کر دیا

Read Next

تاریخ بمقابلہ تاثر: آزاد جموں و کشمیر میں کشمیری مہاجرین کی نمائندگی کا تاریخی و آئینی جائزہ

Leave a Reply