پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے آئندہ دوروں کے لیے قومی ٹیسٹ ٹیم کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے بابر اعظم کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا ہے۔
مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک
پاکستانی اسکواڈ میں بابر اعظم کے علاوہ شان مسعود، امام الحق، اذان اویس، عبداللہ فضل، سلمان علی آغا، غازی غوری، محمد رضوان، ساجد خان، علی عثمان، عامر جمال، محمد علی، محمد عباس، عبید شاہ، اویس ظفر اور خرم شہزاد شامل ہیں، جبکہ مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل فٹنس مسائل کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے۔
قومی ٹیم اپنے دورے کا آغاز ویسٹ انڈیز سے کرے گی جہاں 18 جولائی کو ٹراوبا میں وارم اپ میچ کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25 سے 29 جولائی تک ٹراوبا میں شیڈول ہے۔ اس کے بعد قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف بھی ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔
مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک
اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی مختلف فارمیٹس میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے اور ہر فارمیٹ کے تقاضے الگ ہوتے ہیں۔ ان کے مطابق کپتان کی ذمہ داری صرف اپنی کارکردگی تک محدود نہیں بلکہ ٹیم کے مجموعی نتائج بھی اہم ہوتے ہیں۔
عاقب جاوید نے کہا کہ شان مسعود کی انفرادی کارکردگی قابلِ تعریف رہی تاہم ان کی قیادت میں ٹیم مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کر سکی جس کے باعث ٹیم میں بہتری لانے کے لیے قیادت میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولرز کی رفتار بھی سلیکشن کمیٹی کے لیے تشویش کا باعث ہے جس پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک
