Turkiya-Logo-top

یورپی یونین کی قبرص رپورٹ مسترد، ترکش قبرص نے جانبداری کا الزام عائد کر دیا

ترک جمہوریہ شمالی قبرص نے یورپی پارلیمنٹ کی 2025 کی قبرص سے متعلق رپورٹ کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے جانبدار غیر منصفانہ اور زمینی حقائق سے دور قرار دیا ہے۔

قبرص کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی پارلیمنٹ کی جنرل اسمبلی سے منظور شدہ رپورٹ میں ترک قبرصی عوام کے بنیادی حقوق، ان کے سیاسی مستقبل اور خودمختار ارادے کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق رپورٹ میں پیش کیے گئے مؤقف یکطرفہ ہیں اور یہ جزیرے کی موجودہ حقیقت کی درست عکاسی نہیں کرتے۔

ترکش قبرص نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ وہ ایک خودمختار اور آزاد ریاست ہے جو اپنے عوام کی جمہوری مرضی سے قائم ہے۔ وزارت نے اس بات پر اعتراض کیا کہ ترک قبرصیوں کو صرف ایک “کمیونٹی” کے طور پر پیش کیا گیا ہے جس سے ان کی سیاسی حیثیت اور حق خودارادیت متاثر ہوتا ہے۔

بیان میں یورپی یونین کی جانب سے قبرص کے مسئلے کے لیے وفاقی حل کو واحد راستہ قرار دینے کی پالیسی کو بھی مسترد کیا گیا۔ قبرص کے مطابق ماضی کی مذاکراتی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں اس لیے اسی ماڈل کو دہرانا کوئی حل نہیں۔

قبرص نے خودمختار مساوات اور برابر بین الاقوامی حیثیت کو کسی بھی مستقل حل کی بنیاد قرار دیا ہے۔

یورپی یونین پر تنقید کرتے ہوئے قبرص نے کہا کہ 2004 کے وعدوں کے باوجود ترک قبرصی عوام کی تنہائی ختم نہیں کی گئی۔ بیان میں یورپی کمیشن کی جانب سے خصوصی نمائندہ مقرر کرنے کی تجویز کو بھی غیر ضروری قرار دیا گیا۔

ترکش قبرص نے رپورٹ میں شامل مختلف الزامات جیسے آکیار، پائلے، ماراش، جائیداد کے تنازعات، لاپتہ افراد، ثقافتی ورثہ، بفر زون کی خلاف ورزیاں اور ترکیہ کی موجودگی سے متعلق دعوؤں کو بھی مسترد کیا اور انہیں یکطرفہ اور بے بنیاد قرار دیا۔

Read Previous

گھانا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقات

Leave a Reply