Turkiya-Logo-top

کاکس بازار میں ترک وزیر خارجہ کا دورہ، گلہ دیش میں روہنگیا مہاجرین سے اظہارِ یکجہتی

بنگلہ دیش کے دورے کے دوران ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کاکس بازار میں قائم روہنگیا مہاجر کیمپوں کا دورہ کرتے ہوئے وہاں جاری تعلیمی اور انسانی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران ہاکان فیدان نے ترک تعاون و رابطہ ایجنسی "ٹیکا” کے زیرِ اہتمام قائم کثیر المقاصد ثقافتی مرکز کا بھی معائنہ کیا، جہاں روہنگیا نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔

ترک وزیر خارجہ نے ترکی زبان، کمپیوٹر پروگرامنگ اور روبوٹک کوڈنگ سمیت مختلف کورسز میں زیرِ تعلیم طلبہ سے ملاقات کی اور انہیں تعلیمی کٹس تحفے میں پیش کیں۔ اس موقع پر انہوں نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کی کامیابی اور روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

دورے کا ایک یادگار لمحہ اُس وقت دیکھنے میں آیا جب ہاکان فیدان نے موسیقی کی کلاس کا دورہ کیا، جہاں روہنگیا طلبہ نے ترک دھنیں پیش کر کے حاضرین کو متاثر کیا۔ وزیر خارجہ نے طلبہ کی صلاحیتوں کو سراہا اور ان سے خوشگوار گفتگو بھی کی۔

بعد ازاں انہوں نے لائبریری کا دورہ کیا اور برمی زبان سیکھنے والے طلبہ سے ملاقات کر کے ان کی تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

دورے کے اختتام پر مقامی آبادی میں خوراک بھی تقسیم کی گئی، جس کے ذریعے مہاجر خاندانوں کی بنیادی ضروریات پوری کرنے میں مدد فراہم کی گئی۔

ہاکان فیدان کا یہ دورہ روہنگیا مہاجرین کے ساتھ ترکیہ کی مسلسل یکجہتی اور تعلیم و انسانی خدمت کے شعبوں میں اس کے فعال کردار کا ایک اور واضح اظہار قرار دیا جا رہا ہے

Read Previous

بچوں اور نوجوانوں کو نشے سے بچانے کے لیے ترکیہ کا اہم فیصلہ

Read Next

پاکستان کا اقوام متحدہ میں دو ٹوک مؤقف، افغانستان سے دہشت گردی ختم کرنے کا مطالبہ

Leave a Reply