Turkiya-Logo-top

صدر ایردوان اور وزیراعظم شہباز شریف کا ٹیلیفونک رابطہ ، ثالثی کوششیں قیمتی قرار

جمہوریہ ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے ترکیہ اور پاکستان کے دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلۂ خیال کیا۔

صدر ایردوان نے گفتگو کے دوران کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے تعلقات کو ہر شعبے میں مزید مضبوط بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

صدر ایردوان نے اس بات پر زور دیا کہ ترکیہ اور پاکستان، دو برادر ممالک کے طور پر، خطے میں جاری تنازعات کے خاتمے، امن و استحکام کے قیام کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے ثالثی کی کوششوں کو قیمتی قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ مذاکرات مثبت نتائج دیں گے۔

صدر ایردوان نے گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور برادر پاکستانی عوام کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد بھی دی۔

Read Previous

نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے

Read Next

عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسلح افواج کی قوم کو مبارکباد، شہداء کو خراج عقیدت

Leave a Reply