Turkiya-Logo-top

بنگلہ دیش کے پہلے جوہری بجلی گھر کا افتتاح، روپپور پلانٹ میں ایندھن کی لوڈنگ شروع

بنگلہ دیش نے توانائی کے شعبے میں ایک بڑا تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے روپپور نیوکلیئر پاور پلانٹ میں ایندھن لوڈنگ کا آغاز کر دیا ہے۔ اس پیش رفت کے ساتھ بنگلہ دیش باضابطہ طور پر جوہری توانائی پیدا کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔

حکام کے مطابق بنگلہ دیش دنیا کا 33 واں ملک بن گیا ہے جو نیوکلیئر توانائی سے بجلی پیدا کر رہا ہے۔ تاہم ابتدائی طور پر پلانٹ سے بجلی کی فراہمی قومی گرڈ کو فوری طور پر نہیں کی جائے گی۔
یہ پاور پلانٹ دو ری ایکٹرز پر مشتمل ہے، جن کی مجموعی پیداواری صلاحیت تقریبا 2400 میگاواٹ ہوگی۔ اس منصوبے کی تکمیل کے بعد بنگلہ دیش ان 30 سے زائد ممالک میں شامل ہو جائے گا جہاں جوہری ری ایکٹرز سے بجلی پیدا کی جاتی ہے منصوبے کے تحت پہلے یونٹ کو جولائی 2026 تک فعال کرنے جبکہ دوسرے یونٹ پر کام 2027 میں شروع کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر نے کہا ہے کہ پہلے یونٹ سے تجارتی بنیادوں پر بجلی کی پیداوار اگست میں شروع ہونے کی توقع ہے۔ ابتدائی مرحلے میں پلانٹ تقریباً 300 میگاواٹ بجلی فراہم کرے گا جبکہ بعد میں اس کی صلاحیت بڑھا کر 1,200 میگاواٹ تک لے جائی جائے گی۔

روسی جوہری ادارے روساٹوم کے ڈائریکٹر جنرل نے اس پیش رفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش اب پرامن جوہری توانائی استعمال کرنے والے ممالک کی صف میں شامل ہو گیا ہے۔ ان کے مطابق روپپور نیوکلیئر پاور پلانٹ ملک کے توانائی نظام کا ایک اہم ستون بنے گا۔

اس منصوبے کی مجموعی لاگت تقریبا 13 ارب ڈالر بتائی گئی ہے، جس میں روس کی جانب سے تقریبا 90 فیصد مالی معاونت بطور قرض فراہم کی جا رہی ہے ماسکو نے اس منصوبے کے لیے 11.38 ارب ڈالر کا قرض فراہم کیا ہے، جو 2027 سے اگلے 20 سال میں واپس کیا جائے گا۔

Read Previous

پاکستان کا “فتح-دوم” میزائل کا کامیاب تجربہ

Leave a Reply