turky-urdu-logo

آپریشن "غضب للحق” کے بعد خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی

ذرائع کے مطابق "آپریشن غضب للحق” کے نتیجے میں خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں تقریباً 65 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال میں بھی واضح بہتری آئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال اب تک صوبے میں مجموعی طور پر 323 دہشت گردی کے واقعات پیش آئے، جبکہ آپریشن کے آغاز سے قبل یہ تعداد 240 تھی۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشت گرد حملوں کے ماسٹر مائنڈز کو ہدف بنا کر ختم کیا گیا، جس سے دہشت گرد نیٹ ورکس کو شدید نقصان پہنچا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ افغان عبوری حکومت کو بھی دہشت گردوں اور ان کے ٹھکانوں سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے، تاکہ سرحد پار موجود عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

Read Previous

ترکیہ، سعودی عرب اور مصر کے وزرائے خارجہ پاکستان پہنچیں گے

Read Next

ایران کے نام پر پاکستان کے خلاف منظم پروپیگنڈا مہم بے نقاب

Leave a Reply